لاہور: دیرینہ دشمنی، قتل پانچ افراد کی نماز جنازہ

ppp

لاہور میں دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے 5 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ کے موقع پر مقتولین کے لواحقین نے مخالفین کے گھروں پر فائرنگ کر دی ۔

پولیس افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں فائرنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے وقت متاثرہ خاندان کی جانب سے مخالفین کے گھروں پر فائرنگ ہوئی۔

 فائرنگ کے باعث جناز گاہ میں بھگدڑ مچ گئی،اور علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔

 فائرنگ کے وقت موقعہ پر تین ایس پیز،پانچ ڈی ایس پیز سمیت 12 پولیس کی ریزروز موجود تھیں،بھاری نفری کے باوجود فائرنگ کا واقعہ اور کشیدہ صورتحال پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

دوسری جانب ملزمان کی شناخت سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

loading...
loading...