لاہور: جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

augustimage

لاہور: لاہورمیں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،فیملیز بھی پرچموں، جھنڈیوں اور دیگر سامان کی خریداری میں مصروف ہیں۔

جشن آزادی کیلئے لاہور کے بازاروں میں گہما گہمی بڑھتی ہی جارہی ہے، قومی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں اور بینڈز، بچے ہوں یا بڑے سب ہی خریدیں گے۔

چودہ اگست میں چار روز ہی باقی رہ گئے ہیں اسی لئے والدین بچوں کے ہمراہ خریداری میں مصروف ہیں۔ بچے تو ہر چیز خریدنے کو بیتاب ہیں، غبارے ہوں یا باجے انہیں تو سب کچھ چاہیے، پھر بازاروں میں رش کی بھی پرواہ نہیں فرمائشیں تو پوری کرنی ہی پڑیں گی۔

 چودہ اگست کو بھرپور انداز سے منانے کیلئے ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق خریداری کررہا ہے،شہری کہتے ہیں جشن آزادی ملک کے لیے کچھ کر دکھانے کا جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے۔

loading...
loading...