لاہور: بجلی بریک ڈاون ، ارکان اسمبلی کے پسینے نکل گئے

assemblyimage

لاہور:بجلی نہ ہو تو کیا ہوتا ہے؟ آج ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی پتا چل گیا۔ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے اراکین کے پسینے نکلوادیے۔ دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں متعدد آپریشن منسوخ کردیے گئے۔

بدھ کی صبح نو بجے ٹرانسمیشن لائنز میں خرابی کے باعث پنجاب کا بڑا حصہ بھی بجلی سے محروم ہوگیا۔گرمی کے موسم میں لمبے بریک ڈاون نے عوام کے پسینے نکال دیئے۔ لاہور، جنوبی پنجاب، ملتان،رحیم یار خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی بند ہوگئی۔ بجلی کی بندش سے متعدد شہروں میں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔

صوبائی دارلحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کا برا حال ہوگیا۔ کئی ہسپتالوں میں تو موبائل ٹارچ کی روشنی میں مریضوں کا علاج کیا گیا۔جبکہ متعدد مریضوں کے آپریشن ملتوی کردیئے گئے۔

بجلی کے بریک ڈاون نے اراکین پنجاب اسمبلی کے بھی پسینے نکلوا دیئے۔ ایوان میں اے سی نہ چلنے کی وجہ سے اراکین اسمبلی پسینے میں شرابور ہوگئے۔

loading...
loading...