لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی فیملی سے ہیروئن برآمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور :لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی فیملی سے  ڈھائی کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔

جمعے کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے علامہ اقبال انٹرنیشنل  ایئرپورٹ  پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے جدہ جانے والی فیملی سے ڈھائی کلو ہیروئں برآمد کر لی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ،ملزمان مجید احمد اور شمیم اختر نے کروڑوں روپے کی ہیرو ئن تھرمس میں چھپا رکھی تھی،ملزمان غیر ملکی ایئرلائنزکی پرواز 623کے ذریعے دوبئی کے راستے جدہ جا رہے تھے۔

ملزمان کے ساتھ اذان نامی بچہ بھی ہے،اے این ایف حکام نے گرفتاری کے بعد ملزمان کو تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے۔

loading...
loading...