لاہورمیں دیرینہ دشمنی پر 5افراد کے قتل کا مقدمہ درج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور کے علاقے برکی میں دیرینہ دشمنی پر 5افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا،9 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیاگیا ہے۔

برکی کے علاقے پھلرواں گاوں میں 2 سگے بھائیوں سمت5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمے میں قتل اور دہشتگردی سمیت دیگرمختلف دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ غلام علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل ہونے والے افراد کی ایف آئی آر میں 9 ملزمان افتخار،جبار،ہرہا،ذوالفقار ،جہانگیر،وقار،قدیر،لاوقت علی اور رحمت علی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

کئی  گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان پولیس کی گرفت  میں نہیں آسکے،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان جلد گرفت میں ہوں گے۔

loading...
loading...