قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہرشخص کوحصہ ڈالنا ہوتا ہے: اسد عمر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:تحریک انصاف رہنمارکن اسمبلی اسد عمر کہتے ہیں قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہرشخص کوحصہ ڈالنا ہوتا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی پر لکھی گئی کتاب ‘ زینب دیکھ رہی ہے ‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں زینب کے والد امین انصاری اور اسد عمر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

زینب کے والد نے کتاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی پرتوجہ دی جائے۔

 اسد عمرنے تقریب سے خطاب میں کہاکہ قصورواقعہ پربہت کام ہوتا رہا۔ہم ایک طرف ایٹمی طاقت ہیں لیکن بچوں کی حفاظت کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتے قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہرشخص کوحصہ ڈالنا ہوتا ہے، قصورجیسے واقعات کی روک تھام کیلئے کوشاں رہیں گے ۔

 اسد عمر کا کہنا تھاکہ سانحات سے سیکھنے والی قومیں آگے بڑھنے کے ساتھ زندہ رہتی ہیں۔

loading...
loading...