قومی کرکٹرمحمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے انگلینڈ روانہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹرمحمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں کل ان کا ٹیسٹ ہوگا۔

پروفیسرحفیظ کا  بولنگ ایکشن گزشتہ سال 18اکتوبرکوسری لنکا کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

  آئی سی سی نے ان کےبولنگ ایکشن کوغیرقانونی قراردیتےہوئےبولنگ کرنےپرپابندی عائد کردی تھی۔

قومی کرکٹرٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں جہاں منگل کولف برا یونیورسٹی کی بائیومکینیکس لیب میں ان کے بولنگ ایکشن کی جانچ کی جائےگی، ٹیسٹ کا نتیجہ 14روزمیں آئے گا۔

 حفیظ اس  سے پہلے نومبر2014اورجون 2015میں بھی ٹیسٹ کلیئرکرچکےہیں۔

  قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ وہ ایکشن کلیئرکرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے اورآل راؤنڈرکا اسٹیٹس بحال ہوتے ہی  ان کیلئے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے۔

حفیظ  50ٹیسٹ میں 52، 200ون ڈےمیں 136اور81ٹی 20میچزمیں 49وکٹیں حاصل کرچکےہیں۔

loading...
loading...