قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل:اسجد اقبال اور محمد سجاد آج مدقبال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:42ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آج اسجد اقبال اور محمد سجاد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کراچی جمخانہ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں سابق جونیئر چیمپئن اسجد اقبال نے نادرمیران کوایک کے مقابلے میں 6فریم سے شکست دی ۔

اسجد پورے کھیل پرچھائے رہے اورشاندارکارکردگی کا مظارہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،اسجد نے دوسرے فریم میں 102کا بریک بھی کھیلا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد سجاد نے سندھ کے خرم آغا کو 6ایک فریم سے ہرایا ۔

سجاد نے چوتھے فریم میں 111کا بریک بنایا۔ اسجد اور سجاد کے درمیان بیسٹ آف 15فریم کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔