قومی اسمبلی میں کورم دیکھ کرشرم آتی ہے، خورشید شاہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں کورم دیکھ کر شرم آتی ہے،ہم عوام کے اعتماد کا قتل کررہے ہیں۔

منگل کو اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہی، پاکستان کی 70ویں سالگرہ پر53وزراء کا تحفہ دیا گیا،جن میں چند ایوان آئے۔

انہوں نے پوچھا کہ تاریخی بل کی منظوری پرحکومتی اراکین یقین دہانی کے باجود کیوں غائب ہیں؟ ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کریں گے تو باہر جاکر واویلے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔