قومی اسمبلی :زینب قتل ،ٹرمپ کے بیانات پرمذمتی قراردادیں آج منظورکی جائیں گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،زینب قتل اور امریکی صدر کے بیانات پر مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

قصور کی ننھی زینب کے قتل کی آج قومی اسمبلی میں بھی گونج سنائی دے گی،اسمبلی اجلاس کے 10نکاتی ایجنڈے میں سانحہ قصور سرفہرست ہے،ارکان اسمبلی زینب کے بہیمانہ قتل پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائیں گے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےپاکستان مخالف بیانات پر بحث اور مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ روکنے کیخلاف بحث بھی کی جائے گی۔

اِس بار بھی قومی اسمبلی اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

قومی اسمبلی کیلنڈر کے مطابق ،موجودہ اسمبلی کا آخری اجلاس 7مئی سے 10مئی تک ہوگا۔

loading...
loading...