قصور واقعہ:پنجاب بارکونسل کے اعلان پر صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب بار کونسل کے اعلان پر قصور میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کیخلاف صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

قصور میں بچی زیادتی قتل واقعے کیخلاف پنجاب بار کونسل نے آج عدالتی کارروائی کی ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

لاہور کی کینٹ کچہری،ضلع کہچہری،سیشن کورٹ،ماڈل ٹاون کہچری اور لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی دیگر چھوٹی بڑی عدالتوں میں وکلاءکی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

ججز اہم کیسز کی سماعت آج اپنے چیمبرز میں ہی کررہے ہیں جبکہ  35ہزار سے زائد کیسز آج بغیر کارروائی ملتوی کردئیے گئے ہیں،جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

بار کونسل کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور واقعے میں ملوث درندہ صف ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔