قصور میں 4روز بعد معمولات زندگی بحال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قصور :قصور میں 4روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، سب کچھ ویسا ہی ہے اگر نہیں ہے تو بس زینب نہیں ہے۔

قصور میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے،زینب کا اسکول بھی کھلا، سہیلیاں اور کلاس فیلوز بھی اسکول پہنچیں
لیکن زینب نہ آئی۔

کلاس میں لگے زینب کے ہاتھوں سے بنائے گئے چارٹس اسکی یاد دلارہے ہیں،ننھی کلاس فیلوز بھی اپنی سہیلی کو یاد کرتی رہیں۔

معصوم اور ہنس مکھ بچی کی کمی ٹیچرز بھی شدت سے محسوس کررہی ہیں،اسکول کی پرنسپل بھی زینب کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتیں۔

کہتی ہیں زینب اپنی امی کے عمرے سے آنے کا شدت سے انتظار کررہی تھی اور بہت خوش تھی جسکے باعث اس نے جمعرات کے روز چھٹی لی تھی۔
ذہین، ہنس مکھ، ملنسار اور سب کی مدد کرنے والی ننھی زینب تعلیم تو مکمل نہ کرسکی لیکن پورے ملک کو آگاہی دے گئی۔