قصور میں پولیس فائرنگ سےجاں بحق 2 نوجوانوں کے لواحقین کا احتجاج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قصور: قصور میں گزشتہ روز پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2نوجوانوں کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔

قصور میں گزشتہ روز بچی زیادتی اورقتل واقعے پر مشتعل ہوکر ڈی سی آفس پر دھاوا بولنے کے دوران پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالے شعیب اور محمد علی کے لواحقین کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔

مظاہرین کی بڑی تعداد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر لاہور قصور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کررکھا ہےجبکہ شہر میں دیگر مختلف مقامات پر آج بھی شہری سراپا احتجاج ہیں،جو ٹائر نذر آتش کرکے شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملنے تک وہ اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے،حالات کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری شہر بھر میں تعینات ہے۔

دوسری جانب سانحہ قصور میں زخمی ہونےوالے 5افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے،جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

loading...
loading...