فیفا: کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل

footbalimage

فٹبال ورلڈکپ دوہزاراٹھارہ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، کوارٹرفائنل مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں فرانس اور یوراگوئے آمنے سامنے ہونگے۔

فٹبال ورلڈکپ کا راؤنڈ آف سکسٹین مرحلہ ختم اختتام پذیر ہوگیا۔ مزید آٹھ ٹیمیں گھر لوٹ گئیں۔ اب ٹائٹل کے حصول کیلئے بقیہ آٹھ ٹیموں میں ٹکراؤ ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا کوارٹرفائنل جمعے کی شام سات بجے فرانس اوریوراگوئے کے درمیان کھیلا جائےگا، پری کوارٹر میں یوراگوئے نے پرتگال اور فرانس نے ارجنٹائن کو زیرکیا۔

برازیل اور بیلجئیم کے درمیان دوسرا کوارٹرفائنل جمعہ کی رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل نے میکسیکو جبکہ بیلجئیم نے جاپان نے کو شکست دی۔

تیسرا کوارٹرفائنل میں ہفتے کو شام سات  بجے ہوگا۔جہاں سویڈن اورانگلینڈ کا جوڑ پڑے گا، سویڈین سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ کولمبیا کو پچھاڑ کر کوارٹرفائنل میں پہنچا۔

چوتھا اور آخری کوارٹرفائنل میں میزبان روس اور کروشیا ہفتے کی رات گیارہ بجے دو دو ہاتھ کریں گے، کروشیا نے ڈنمارک اور روس نے اسپین کو ایونٹ سے باہر کیا۔

loading...
loading...