فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے برازیل کی ٹیم روس پہنچ گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوچی:فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم روس پہنچ گئی۔

روس میں جمعرات سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد آخری مراحل میں ہے ۔

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برزیل کی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے سوچی پہنچی ،شہرہ آفاق فٹبالر نیمار سمیت نامور کھلاڑی برازیلی ٹیم میں شامل ہیں ۔
برزیل کی ٹیم آج یوگ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،جس کے بعد وہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے روسٹوف روانہ ہوگی جہاں اس کا مقابلہ سوئیٹزر لینڈ سے 17جون کو ہوگا،برازیلی ٹیم 20جون کو کوسٹا ریکا اور 27جون کو سربیا کا سامنا کرے گی۔

عالمی کپ میں برازیل کی کامیابی سب سے زیادہ ہے اس نے 104میں سے 70میچوں میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب فرانس کی ٹیم نے روس پہنچ کر ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ۔

loading...
loading...