فیفا ورلڈ کپ، سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے ہرادیا

swedenimage

ماسکو: فیفا فٹبال ورلڈکپ میں سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کوایک صفرسے شکست دے کرچوبیس سال بعد میگا ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فورسبرگ نے میچ کی چھیاسٹھویں منٹ میں گول کیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں سویڈن اورسوئٹزرلینڈ  کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے پوسٹ پر بھرپورحملے کیے۔چھیاسٹھویں منٹ میں ایمل فورسبرگ نے گیند کو جال میں پہنچا کر سویڈن کو برتری دلائی۔

سوئٹزرلینڈ نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپورکوششیں کیں۔ لیکن میچ ایک صفر سے سویڈن کی فتح پر ختم ہوا۔سویڈن نے آخری بار انیس سوچوارنوے کے عالمی کپ میں کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔جہاں اسے برازیل سے شکست ہوئی تھی۔

loading...
loading...