فیفا فٹبال ورلڈکپ:دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا آج مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو:فیفافٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کے مدمقابل کون ہوگا؟  فیصلہ آج انگلینڈ اورکروشیا کےدرمیان دوسرےسیمی فائنل میں ہوجائےگا۔

فٹبال  ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اورکروشیا کا ٹاکرامیچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 11بجے ماسکوکےلوزنیکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

انگلش ٹیم 28برس بعد سیمی فائنل کھیل رہی ہےاوراس نےصرف ایک بار1966میں فائنل میں قدم رکھے اورٹرافی اپنےنام کی،تھری لائنزنے کوارٹرفائنل میں سوئیڈن کودوصفرسےزیرکیا۔

انگلش ٹیم کوہیری کین، ڈیلےعالی اورجیسے لینگارڈ جیسےباصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات میسرہیں، ہیری کین حالیہ ایونٹ میں سب سےزیادہ چھ گول اسکورکرچکےہیں۔

دوسری جانب کروشیا  نے میزبان روس کوشکست دےکرآخری چارٹیموں میں جگہ بنائی۔

کروشیا کی  ٹیم کبھی سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھی، لیکن اس بارنہ صرف فائنل بلکہ دنیائےفٹبال کا سب سےبڑا انعام پانےکیلئےپراعتماد ہے۔

 لوکا موڈرچ، ایوان راکیٹچ اورایوان پیری سچ  انگلش دفاع کوپاش پاش کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔

loading...
loading...