فیفا: فرانس نے ارجنٹائن کو باہر کردیا

franceimage

ماسکو: بڑے مقابلے میں ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا بڑا کھلاڑی فیل ہوگیا۔ لائنل میسی کا جادو نہ چل سکا، فرانس نے ارجنٹائن کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، ارجنٹائن کا سفر راؤنڈ آف سکسٹین میں تمام ہوا۔

فٹبال ورلڈکپ کا بڑا مقابلہ، ارجنٹائن کے لائنل میسی کا پورشو، فرانس نے آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی۔

کازن میں راؤنڈ آف سکسٹین میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں نے ایک ایک گول کیا۔دوسرے ہاف میں پہلے ارجنٹائن نے دوایک کی برتری حاصل کی۔

پھرفرانس ایسا حاوی ہوا کہ گیارہ منٹ میں یک بعد دیگرے تین گولز داغ دیئے۔ جومیچ کا ٹرننگ پوائنٹ رہا۔ ارجنٹائن کی ٹیم آخری لمحات میں ایک گول کرسکی۔ اورمیچ چارتین سے فرانس کی فتح پر ختم ہوا۔

loading...
loading...