فیصل آباد: گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری ، چھ گرفتار

kidneyimage

فیصل آباد: فیصل آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا معاملہ، ایف آئی اے کی مختلف علاقوں میں چھاپے،چھ افرادکو گرفتار کرلیاگیا،گرفتارملزموں میں ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف اورایجنٹس شامل ہیں۔

فیصل آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا  دھندا بے نقاب ہوگیا، ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف اورایجنٹس  سمیت گیارہ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر گردا فروش  گروہ کو رنگے ہاتھوں دھرلیا، ملزمان 30سالہ نوجوان کا گردہ نکال کر 35 سالہ خآتون کو لگانا چاہتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کے مطابق نجی اسپتال میں عرصہ دراز سے غیرقانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کا  کاروبار کیا جارہا تھا۔

ملزمان کا گروہ پنجاب کے مختلف شہروں سے مریض لاتا، اور گردہ پیوند کاری کے لئے لاکھوں روپے فیس وصول کی جاتی جبکہ ڈونر کو معمولی رقم دے کر فارغ کردیا جاتا۔

  ایف آئی اے کے مطابق  گردہ اسکینڈل  میں ملزمان کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

loading...
loading...