فیصل آباد:حساس اداروں کا سرچ آپریشن،اسلحہ برآمد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد :فیصل آباد میں حساس اداروں کاسرگودھا روڈ پر سرچ آپریشن ۔

فیصل آباد غفور ٹاؤن میں حساس اداروں نے مکان سے بڑی مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کرلیا ۔

چھاپے کے دوران اسلحے کے علاوہ کیمرہ بھی برآمد کیا گیا، گھر سے چوری کی گاڑی اور دو موٹرسائیکل بھی قبضے میں لی گئیں۔

حساس اداروں نے5افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ان افراد نے علاقے کو نوگو ایریا بنا رکھا تھا اور بھتہ بھی وصول کرتے تھے۔