فیس بک کی ای سی پی کو بڑی پیشکش

ecpimageee

فیس بک کے حوالےسے پاکستانی الیکشن میں سرگرم ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ کی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا اورانتخابات سے متعلق خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کردی ہے۔

فیس بک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کےجعلی پیجز کے خاتمے میں مدد کرسکتے ہیں۔ سروس کی پروموشن بھی کی جائے گی اور اہم دنوں سے متعلق تشہیری مہم بھی چلائیں گے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کاتاحال فیس بک پرآفیشل پیج نہیں ہے،فیس بک کی آفر کے بعد الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے پر غور کیا جارہا ہے،جس کے لئے الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ہیں۔

loading...
loading...