فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنےمیں صرف ایک روزباقی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو:فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنےمیں صرف ایک روزباقی رہ گیا، مداح اپنے فیورٹ پلیئرزکوایکشن میں دیکھنےکیلئےبےتاب ہیں۔

بس ایک دن کا انتظار اور پھر جیت کا ہار کا اور سنسنی خیز مقابلوں کا ایکشن ہوگا ،فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ جمعرات سےروس میں سجے گا،افتتاحی ٹاکرےکیلئے  روس اورسعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں۔

جرمنی کی ٹیم اپنےاعزازکا دفاع کرے گی، 2014میں برازیل میں ہونےوالے ورلڈ کپ میں اس نے ارجنٹائن کوشکست دےکرچوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنےنام کیا تھا۔

ورلڈ کپ سےقبل آخری وارم اپ میچ میں جاپان نےپیراگوئے کودوکےمقابلےمیں چارگول سےہرادیا،پیراگوئےنےپہلےہاف میں گول کرکےبرتری حاصل کی تاہم جاپان نے دوسرےہاف میں چارگول اسکورکرڈالے۔

فٹبال دیوانوں کےملک برازیل میں  بھی ہرکوئی ورلڈ کپ کے رنگوں میں رنگ گیا، ریوڈی جنیرومیں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ نےاپنی ٹیم کوسپورٹ کرنےکیلئے دیواروں، روڈ اورفٹ پاتھ پرپیلے، نیمار کی تصاویرپینٹ کردیں۔

دوہزارچھبیس فٹبال ورلڈ کپ کا میزبان کون ہوگا، فیصلہ آج ماسکومیں فیفا کانگریس کےدوران ہوگا۔

امریکا نے  میکسیکواورکینیڈا کےساتھ مشترکہ میزبانی کی پیشکش کی ہے، جبکہ مراکش بھی میزبانی کی دوڑمیں شامل ہے۔

loading...
loading...