فٹبال ورلڈکپ2018:بیلجیئم کو شکست، فرانس فائنل میں پہنچ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سینٹ پیٹرز برگ :فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ 2018کے فائنل میں پہنچ گیا،دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو صفر ایک سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل کا دلچسپ مقابلہ کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

 دوسرے ہاف میں فرانس نے گول کرکے برتری حاصل کی جو کھیل کے اختتام پر برقرار رہی میچ کے دوران 5 کھلاڑیوں کو یلوکارڈ بھی دکھایا گیا۔

دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گے، انگلینڈ اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔

فرانس کا مقابلہ فائنل میں آج جیتنے والی ٹیم سے15جولائی کو ہوگا۔

loading...
loading...