فوادعالم اچھا کھلاڑی ہے لیکن گزشتہ 3سال سے بہترکرکٹرزدیکھے،انضمام الحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے لیکن گزشتہ 3سال  کےدوران ان سے بہترکرکٹرزدیکھے۔

دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں امام الحق کی شمولیت اور فواد عالم کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے پر انضمام الحق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک انٹرویومیں  انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان کا  کسی کھلاڑی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ،  دورہ انگلینڈ کیلئےقومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے۔

اپنے بھتیجے امام الحق کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ امام الحق کا نام ان کے  چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی لیا جا رہا تھا اور ٹیم کے کوچز اور سلیکٹرز نے امام الحق کے حق میں ووٹ دیا۔

 انہوں نےکہا کہ  فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے لیکن  گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں،فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر اوسط پر ہی  کے کیمپ میں طلب کیا گیا تھا لیکن نیٹ میں ہم نے سعد علی کو بہتر پایا اور کوچنگ اسٹاف نے ان کے حق میں  فیصلہ دیا۔

چیف سلیکٹرنےکہا کہ کوئی کھلاڑی ٹیم سےباہرہوجائے تواس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کیرئیرختم ہوگیا ،ان کھلاڑیوں کوموقع دیا جن کےبارےمیں سمجھتےہیں کہ وہ انگلش کنڈیشنزمیں اچھا کھیل سکتے ہیں۔