فرنچ اوپن ماریہ شراپووا کوارٹر فائنل میں باہر

sharapovaimage

پیرس: فرنچ اوپن ٹینس میں روسی حسینہ ماریہ شراپووا کا سفر کوارٹرفائنل میں ہی تمام ہوگیا، اسپین کی گاربین موگاروزہ نے اسٹریٹ سیٹ میں پچھاڑ دیا۔

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس کے ویمنزسنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ماریہ شراپووا آف کلر دکھائی دیں۔ تھرڈ سیڈ گاربین موگاروزہ نے پہلا سیٹ چھ،دو سے اپنے نام کیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی موگاروزہ نے چھ ایک سے میدان مارتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں موگاروزہ کا مقابلہ ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونہ ہیلپ سے ہوگا۔

جنہوں نے کوارٹرفائنل میں جرمنی کی انجیلک کربر کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔

loading...
loading...