فاروق ستار نے آج شام بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آج شام بہادرآباد مرکز میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا  ہے۔

جمعے کو پی آئی بی کالونی میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا آج اپنی رہائش گاہ پر اراکین اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے ،جس کے بعد بہادرآباد میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی مرکز جاؤں گا جہاں آج شام 7 بجے بحیثیت آئینی سربراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ترجمان سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ،اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔

رابطہ کمیٹی نے بھی فاروق ستار کی ہر بات پر لبیک کہہ دیااور کہا اب کسی نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ترجمان سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا  ہے کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹ کیلئے ناموں پر مشاورت کرےگی اور فاروق ستار کی منظوری کے بعد سینیٹ کیلئے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔

loading...
loading...