فاروق ستار ناراض رہنماء کامران ٹیسوری کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم  پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی فیملی کے ہمراہ ناراض رہنماء کامران ٹیسوری کومنانے ان کے گھر پہنچ گئے۔

رات گئے ایم کیوایم پاکستان  کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی فیملی کے ہمراہ کامران ٹسوری کے گھر پہنچے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ یہ ملاقات سیاسی نوعیت کی نہیں تھی،ہم ویسے ہی کامران ٹسوری کے گھر آئے ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ علی  رضا عابدی کے گھر جانے کیلئے ان سے فیملی تعلقات بڑھانے پڑھے گے۔