فاروق ستار،عارف علوی ،مصطفیٰ کمال کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ءفاروق ستار ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءعارف علوی اور پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت سندھ میں کئی امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات  سامنے آگئیں۔

 سندھ میں بھی عوامی نمائندوں کے اثاثے عوام کے سامنے آگئے،کپتان کے کھلاڑی عارف علوی 8 مکانات اور کروڑوں کے مالک ہیں،50تولہ سونا تو ہےمگر قیمت ساڑھے3 لاکھ بتائی،محمد علی سوسائٹی والا مکان 11لاکھ 72ہزار کا ظاہر کیا۔

ڈینٹل کلینک کی مالیت سوا 2کروڑ جبکہ مختلف بینکوں میں 37 لاکھ اور 64 لاکھ موجود ہیں۔

فاروق ستار 2مکانوں کے مالک ہیں مگر شاید انہیں سستے مل گئے،پی آئی بی میں موجود مکان کی مالیت 6لاکھ 30 ہزار جبکہ بہادرآباد میں فلیٹ صرف 8لاکھ روپے کا ظاہرکیا۔

بینکوں میں 21 لاکھ 65 ہزار 1099 روپے ہیں،جبکہ  گاڑی کی مالیت 5لاکھ روپے ہے، اثاثہ جات کی مد میں 2017 میں  آمدنی 31 لاکھ 71ہزار 547 روپے رہے۔

ادھر مصطفی کمال نجی کمپنی کے مالک تو نکلےلیکن ان کے اثاثے انتہائی کم نظر آئے ہیں،ان کے ایک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 93 ہزار 986 روپے ہیں۔

دوسرے میں 555روپے موجود ہیں،ان کی ایک نجی کمپنی ہے اور خیابان سحر میں بنگلہ بھی ہےجبکہ ایک لاکھ فرنیچر کی مد میں مصطفی کمال نے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

loading...
loading...