غزہ کی سرحد پر شدید کشیدگی ،اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

غزہ:غزہ کی سرحد پر شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی۔

بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اب  اسرائیل اور حماس ایک بار پھر جنگ بندی پر متفق ہوگئے،غزہ کی سرحد پر گولا باری اور فائرنگ بند کردی گئی ہے،جنگ بندی کیلئے مصر نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں درجنوں میزائل داغے گئے ، بمباری کے باعث ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوئی،جس میں بچے سمیت 3فلسطینی شہید اور 30زخمی ہوئے تھے۔

گزشہ 4ماہ کےدوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں  میں  165فلسطینی شہید ہو چکے ہیں،اقوام متحدہ نے اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

loading...
loading...