غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر فضائی حملہ، خاتون اور بچہ شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

غزہ:غزہ میں  اسرائیلی فوج  نے  ایک بار پھر فضائی حملہ کردیا، جس سے خاتون اور بچہ شہید ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان اعلی سطح مذاکرات کے باوجود اسرائیلی فوج  کے غزہ میں مظالم تھم نہ سکے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا،حملے میں فلسطینی خاتون اور بچہ شہید ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج  نے حملے کو جوابی کارروائی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پہلے حماس نے اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا،اور راکٹ فائر کئے۔

دوسری جانب کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے،فلسطین کو ریاست  تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہوگئی ہے۔

loading...
loading...