عید جمعے کو ہوگی یا ہفتےکو؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 کی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے،  لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی ۔

بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19 گھنٹے سے زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔

نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 کو غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی، نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا۔ لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

loading...
loading...