عید الاضحی پر غیر قانونی منڈیاں قائم

cowimageee

عید الاضحی قریب آتے ہی شہر میں جگہ جگہ غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم ہوگئیں ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔

جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے  کراچی میں جگہ جگہ غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کی جارہی ہیں۔

یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر، صفورہ چورنگی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، محمودآباد سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں پر قائم یہ مویشی منڈیاں شہر بھر میں گندگی کا باعث بن رہی ہے، ان غیر قانونی منڈیوں کی سرپرستی کے ایم سی کے کرپٹ افسران کررہے ہیں۔

مویشی منڈیاں لگانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زمین پر منڈی لگا رہے ہیں، اس سے انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے،۔

مصروف شاہراہوں پر قائم ان غیر قانونی منڈیوں سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوتی ہے اور شہروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

loading...
loading...