عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ

eidimageee

کراچی سے عید اسپیشل کی پہلی ٹرین دو اضافی بوگیوں اور ایک ہزار سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور روانہ ہوگئی جبکہ دوسری ٹرین کل لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

کوئی پردیسی گھر کو لوٹ رہا ہے تو کوئی جائے گا اپنوں میں عید کی میٹھی خوشیاں یاد گار منانے۔ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین ایک ہزار مسافروں کو لیکر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

مسافروں کو رخصت کرنے آئے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ارشد خٹک کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں، محکمہ ریلوے کی کوشش رہے گی کہ مسافروں کا سفر زیادہ سے زیادہ آسان رہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹرین میں دو اضافی بوگیاں لگائی گئی ہیں۔

loading...
loading...