عیدالفطر پر شہری کرارے نوٹوں سے محروم

currencyimage

عید الفطر پر بیشتر شہریوں کو بینکوں سے کرارے نوٹ نہیں مل سکے، لیکن بلیک مارکیٹ میں تمام نوٹ اضافی قیمت پردستیاب ہیں۔

شہری شکوہ کرتے ہیں کہ بینک عملہ ملوث ہے،  ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ہمیں تو نوٹ ملے نہیں، یہاں کیسے پہنچے۔

دس، بیس، پچاس اور سو کڑک کڑک  سارے نوٹ موجود ہیں لیکن بینکوں میں نہیں، بلکہ بولٹن مارکیٹ میں جن کے لئے اضافی پیسے وصول کیے جارہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں بینکوں کی ملی بھگت ہے، فروخت کنندہ نے بھی شہریوں کی بات کی تصدیق کردی۔ بعض شہری بچوں کے لئے کرارے نوٹ لینے آئے تھے۔ بلیک میں دس کے نوٹ کی گڈی پر ایک سو پچاس روپے، بیس کی گڈی پر دو سو پچاس روپے، پچاس کی گڈی پر پانچ سو روپے اور سو روپے کی گڈی پر چارسو روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔

loading...
loading...