عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کردیا۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگومیں لودھراں الیکشن کی جیت کو آئندہ انتخاب میں فتح کی نوید قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ نااہلیت کس طرح اہلیت میں بدل رہی ہے،پوراملک دیکھ رہا ہے،نوازشریف ووٹ کے تقدس اورعدل کی بحالی کی تحریک کا وعدہ پورا کریں گے۔

کیپٹن صفدر ریٹائرڈ نے کہا مقبول لیڈرنے رٹ پٹیشن عوامی عدالت میں دائر کی اورعوامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ ووٹ کوعزت دواوراپنی عزت بچاؤ ۔

احتساب عدالت کے باہرموجود کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کو جیت پر مبارکباد دی۔

loading...
loading...