عوامی سمندر کو کل روکا نہیں جاسکے گا، مریم اورنگزیب

aurangzebimage

لاہور: لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عوام کا جو سمندر کل نکلے گا اسکو روکا نہیں جاسکے گا۔ آج نیو زکے پروگرام جی فار غریدہ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہم نے پر امن کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  لائیو کورریج پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ہم پاکستان مسلم لیگ ن ہیں عمران خان نہیں،   پی ٹی آئی دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود جلسے کررہی ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایئرپورٹ جانے دینے کی اجازت کا مطالبہ کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موبائل فونز بھی بند کردیئے جائیں گے لیکن عوامی سمندر کو کل روکا نہیں جاسکے گا۔

loading...
loading...