عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس میں ایک بار پھر بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے نے چالان جمع کرانے کیلئے مزید 15 روز کا وقت مانگ لیا ۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے میں پہلے ہی بہت تاخیرہوچکی ہے آئندہ پیشی پرہرصورت چالان پیش کیا جائے۔

عدالت نے بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...