عمران خان 18اگست کو وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان 18اگست کو وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، کپتان نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی، چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا ۔

اٹھارہ اگست 2018حلف کی تاریخ آگئی ،کپتان  کی ٹیم کے اہم کھلاڑی  بھی سامنے آگئے،پی ٹی آئی اقتدار کی اننگ کھیلنے کیلئے تیار  ہے۔

وزارت عظمیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمران خان ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے امیدوار اسد قیصر ہوں گے،گورنر پنجاب  کیلئے چوہدری سرور نامزداور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار پرویز الہی ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نومنتخب ارکان 13اگست کو حلف اٹھائیں گےاور اسی دن اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاوس اور پنجاب ہاوس میں نہیں  بلکہ منسٹرانکلیو میں عام گھر میں رہیں گے ۔

پی ٹی آئی نے آئندہ کی حکمت عملی کیلے اتحادیوں کو بھی 13اگست کو رات 8بجے اسلام آباد مدعو کرلیا ۔

loading...
loading...