عمران خان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

جمعے کو پی ٹی آئی کے رہنماء اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے 18 اگست کو حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔

نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی سمری پر صدر مملکت ممنون حسین 13اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرچکے ہیں،نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسی روز حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا چناؤ ہوگا۔

دوسری جانب اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اس کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔

loading...
loading...