عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں توہین عدالت سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق بیان پر2007 میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواست کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں جبکہ رحمان ملک کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا ہے۔

loading...
loading...