عمران خان کا کراچی کی عوام سے وعدہ

khanimage

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کراچی کے عوام سے وعدہ کرلیا۔کراچی کو اوپر لائیں گے،شہر کی ترقی کیلئے پلان موجود ہے۔

کراچی کے طوفانی دوروں میں کپتان نے عوام ، بلڈرز اور تاجروں سے خطاب کیا اور کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے۔کراچی میں عمران خان کے طوفانی دورے اور دوروں کے دوران انہوں نے   کہا باریاں لینے والوں نے کراچی کو تباہ کیا، کراچی میں انتظامیہ اورپولیس کوٹھیک کریں گے۔

کپتان نے صبح کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا اور کہا کہ بھی اپنےمخالف کو کمزورنہ سمجھیں،کارکن سندھ میں ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو۔

بعد ازاں عمران خان نے گلبہارچورنگی پرپی ٹی آئی دفترکا افتتاح کیا۔انھوں نے کہا کہ کراچی جاگ چکا ہے۔عوام سے ملکرنظام کو بدلیں گے۔

عمران خان نے آباد کے دفتر میں بلڈرز سے بھی خطاب کیااور کہا کہ تیس سال تک باریاں لینے والوں نے کراچی کو تباہ کیا۔انھوں نے الیکشن جیت کرملک میں پچاس لاکھ نئے گھر تعمیرکرنے کا اعلان کیا۔

کپتان قیوم آباد بھی پہنچے اور کہا کہ کراچی میں بے روزگاروں کی فوج پھر رہی ہے۔جب تک نئی جماعت نہیں آئے گی آپکے حالات نہیں بدلیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نظام کو تباہ کرنے والے کبھی اسے ٹھیک نہیں کرسکتے۔

loading...
loading...