عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

File Photo

File Photo

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں تجاوزات اور خلاف قانون تعمیرات کا نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس ثاقب نثارکو لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ بنی گالہ میں تجاوزات سے سبزہ زار سکڑ رہا ہے۔ کسی باقاعدہ منصوبہ بندی کے بغیر بڑی تعمیرات حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

خط میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ  چیف جسٹس معاملے کو نوٹس لیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے  کے متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کروائی مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بے قاعدہ تعمیرات ایک بڑے ماحولیاتی مسئلے کو جنم دے سکتی ہیں۔ آئندہ نسلوں کی خاطرآپ کی معاملے میں مداخلت نا گزیرہے ۔