عمران خان نے سینیٹ انتخاب میں پارٹی سینیٹرز کی فروخت کا اعتراف کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاکستان  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹ انتخاب میں پارٹی سینیٹرز کی فروخت کا اعتراف کرلیا۔

پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسا چلااورافسوس کی بات ہے کہ ہمارے کچھ اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی پیسے لے کر اپنا ضمیر بیچا،جس کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی ہے،ایسے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان ایک پار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کھنڈر بنانے والا گاڈ فادر لندن چلا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے کراچی کو مافیا کے سپرد کر دیا ہے،35سال سے اس شہر میں دہشت گردوں کی حکمرانی تھی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے، سلجھے ہوئے اور متوسط طبقے کے حقیقی نمائندے سیاست میں آنے سے کتراتے تھے لیکن آج حالات تبدیل ہو گئے ہیں

عمران خان سیاسی حریف نواز شریف کو بھی نہ بھولے اورشریف خاندان پر ایک بار پھر الزامات کی بارش کردی۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان 900 ارب ملک سے باہر لےکر گئے ہیں اور ایک فراڈ قطری خط عدلیہ کو دیا گیا چور سیاسی شہید نہیں ہوتا۔

عمران خان کی موجودگی میں معروف سرجن عمران علی شاہ کی رہائشگاہ پر عمران علی شاہ،معروف صنعت کار مہرین الہی، ثاقب ملک، نامور اداکارہ پروین اور پیپلز پارٹی کی رہنما کوثر عامر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

loading...
loading...