عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب جائیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب جائیں گے،عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہوں گی۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہی خواہش ان کی بیوی بشریٰ بی بی کی بھی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کی تیاریوں کی مصروفات کے باعث وہ سعودی عرب میں صرف دو دن قیام کریں گے اورواپس پاکستان آجائیں گے۔

عمرہ ادائیگی کےدوران عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ ان کے دوست زولفی بخاری، عون چوہدری اور علیم خان بھی ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عیدالفطر اسلام ا ٓباد میں ہی منائیں گے ۔

loading...
loading...