عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں،نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں،وہ ایک خاندان کی عزت داؤ پر لگاکر چھپ گئے۔

منگل کواحتساب عدالت میں پیشی کے بعد  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو عدالت میں ہو رہا ہے صحیح رپورٹ نہیں ہورہا،صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ 17 جنوری سے طاہر القادری کی نئی تحریک کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ ۔

نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4سال سے انہی تحریکوں کا سامنا ہے، تحریکوں کا سامنا کرنا تو اب معمول کی بات ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، انہوں نے ایک معصوم خاتون اور بچوں کو میڈیا کی توپوں کے سامنے کردیا ہے اور اس خاندان کی عزت داؤ پر لگادی۔

کمرہ عدالت میں نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان کیسز کی کچھ سمجھ آرہی ہے جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں۔

loading...
loading...