عمران خان اپنے اعلان سے مکرگئے، مفتاح اسماعیل

ismailimage

ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان پینتیس پنکچر کے دعوے کی طرح حلقے کھولنے کے اعلان سے بھی مکر گئے ہیں،حلقہ کھولنا تو دور کی بات دوبارہ گنتی کےلئے تیار نہیں۔

وہ آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کررہے تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حلقے کھلوانے کو تیار ہے،مگرمخالفین اس وقت تک گنتی کروانا چاہتے ہیں جب تک مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 35پنکچرکا الزام لگایاپھرمکرگئے، عمران خان حلقے کھلوانے کے اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  ہم نے حلقہ کھلوانے کا نہیں،دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان دوبارہ گنتی کروانے سے کیوں خوفزدہ ہیں،حلقے کی دوبارہ گنتی میں تین سے چارگھنٹے لگتے ہیں۔

پی ٹی آئی  رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھاکہ  یہ چاہتے ہیں کہ مرضی کانتیجہ آنے تک گنتی ہوتی رہے،  2013میں دھاندلی کے خلاف تحقیقات کا ایک سال تک انتظار کیا۔ انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر احتجاج کیا۔

loading...
loading...