علی امین گنڈاپوری پر انتخابی ٹکٹوں پر کاروبار کرنیکا الزام

gandapuriimage

پشاور: پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیا کہتی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کیا، بااثر شخصیت کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا، وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے عمران خان سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا وہ علی امین گنڈا پور کو پراندہ اور چوڑیاں پہنا ئیں گی۔

زرین ضیا کا کہنا تھا کہ 2008 سے ان خواتین نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، خواتین نے مشکلات کہ باوجود پارٹی کا ساتھ دیا۔

زرین ضیا کا کہنا تھا کہ  29خواتین میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔

loading...
loading...