عدالتی فیصلے سے انتخابی عمل متاثر نہیں

ecpimage

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سندھ یوسف خان خٹک کہتے ہیں عدالتی فیصلےکے بعد انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا، تمام اقدامات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے سامان کی ترسیل کیلئےمحفوظ طریقہ کاراختیار کیا جائے گا، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ  عدالتی فیصلےکے بعد انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا، تمام اقدامات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سیاسی جماعتیں ترجیحی فہرستیں8جون تک جمع کرادیں۔

loading...
loading...