عام انتخابات:19ہزار8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر سے 19 ہزار 8امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 8987 افراد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ سندھ سے 4765 افراد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے 2928 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، بلوچستان سے 1675 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے صرف 345 افراد نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ اسلام آباد سے 93 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کیلئے 5488 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ قومی اسمبلی کیلئے پنجاب سے 2349، سندھ سے 1308 کاغذات جمع ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے خیبر پختونخوا سے 774، اور بلوچستان سے 404 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ قومی اسمبلی کیلئے فاٹا سے 345 اور اسلام آباد سے 93 کاغذات جمع ہوئے۔

دوسری طرف اقلیتی نشستوں کیلئے صرف 215 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

صوبائی نشستوں کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کیلئے 6638، سندھ کیلئے 3457 خواہش مندوں نے کاغذات جمع کرائے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے  2145 اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 1271 کاغذات جمع ہوئے۔

loading...
loading...