عاصمہ جہانگیر کا سفرآخرت،نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں اداکردی گئی۔

منگل کو معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ،ان کی نماز جنازہ فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ پڑھانے کیلئے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی،نماز جنازہ میں معروف  سیاسی، سماجی رہنماؤں، وکلا ءبرادری سمیت خواتین  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عاصمہ جہانگیر  کی میت کو تدفین کیلئے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس لے جا یا جا ئے گا ،عاصمہ جہانگیر کو ان کے فارم ہاؤس میں ہی دفنایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر 2روز قبل 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔